کراچی میں آج سے بارش کا امکان، سیلاب کا انتباہ

93

کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو مون سون بارش کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سندھ میں ہفتے کی شام داخل ہونے والا چھٹا مون سون سسٹم گزشتہ سسٹم کی طرح طاقتور نہیں تاہم نئے سسٹم کے ذریعے شہر میں تیز اور موسلادھار بارش کا امکان رہے گا، اتوار کی دوپہر سے شام کے دوران شہر میں بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جبکہ پیر کے روز بارش کی شدت زائد رہے گی، شہر میں نئے سلسلے کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔