ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد جمیل احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

86

حیدر آباد ( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کا حیدرآباد رینج میں بطور ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد رینج تبادلہ پر ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد رینج کا فوری طور پر چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو،ایڈیشنل آئی جی
اسٹیبلشمنٹ عطا اللہ چانڈیو، ڈی ایس پی ایڈمن عابد رضاو دیگر بھی موجود تھے۔چارج سنبھالتے ہی ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل احمد نے ہنگامی بنیادوں پر حیدرآباد رینج میں یوم عاشو ر پر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز سمیت ٹریفک پولیس افسران و دیگر شعبوں کے پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔