پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب تھا، بین اسٹوکس

150

اولڈٹریفورڈ(جسارت نیوز)انگلش آل راونڈر بن اسٹوکس کا کہنا ہے کہ والد کو برین کینسر ہونے کا پتہ چلا تو پریشانی کی وجہ سے ایک ہفتہ ٹھیک سے سو نہیں سکا تھا۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر اچانک نیوزی لینڈ اڑان بھرنے والے انگلش ٹیم کے آل رائونڈر بن اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلتے وقت وہ ذہنی طورپر بہت ڈسٹرب تھے، والد جیرارڈ اسٹوکس کو برین کینسر ہونے کا پتہ چلا تو پریشانی کے مارے ایک ہفتہ ٹھیک طریقے سے سو نہیں سکا تھا۔بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ والد کی حالت کی وجہ سے میرا دماغ اور توجہ کھیل میں نہ تھی، بورڈ کو ساری صورت حال بتائی جس کے بعد انہوں نے پہلا ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی، میرے خیال میں یہ ہی مناسب فیصلہ تھا ۔