طوفانی بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا، صائمہ ندیم

460

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری وفاقی منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ طوفانی بارش نے شہر کراچی کو پانی پانی کردیا،سندھ پرقابض حکمرانوںنے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ۔کراچی کی اہم شہراؤں پر بارش اور سیوریج کا کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو دشوایوں کا سامنا کرنا پڑا۔پاک فوج کے جوان عوام کی مدد کیلیے پہنچ گئے،کئی علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں،کتنے گھروں میں پانی آگیا،آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں، سندھ پرقابض سندھ حکومت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ایم این اے صائمہ ندیم نے مزید کہا کہ سند ھ کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شہر کراچی ڈوب گیا۔