نااہل حکمرانوں نے شہر کو کھنڈرات میں بدل دیا، انیس قائم خانی

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے سندھ کے شہری علاقوں کو اپنی نااہلی کی وجہ سے کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا ہے، گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں پی ایس پی کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 73 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم آج بنیادی حقوق سے محروم ہیں تباہ کن بارش کے بعد شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،حکومت فوری طور پر کراچی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرے اور شہرکو آفت زدہ قرار دے۔ انہوں نے چیف جسٹس، آرمی چیف، وفاقی، صوبائی حکومت اور گورنر سندھ مطالبہ کیا کہ وہ سیلاب میں پھنسے افراد کو ہنگامی بنیاد پر ریسکیو کرنے کے اقدامات کرے تاکہ مزید جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکے۔