جے آئی یوتھ کے کارکن ہرمشکل وقت میں اہل شہرکے ساتھ ہیں، جنیدخان

118

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر محمد جنید خان جنرل سیکرٹری رحیم شاہ نے جے آئی یوتھ کے کارکنان کے ساتھ کورنگی صنعتی ایریا،قیوم آباد ،کراسنگ،گودام چورنگی ،شان چورنگی،بلال چورنگی ،سنگر چورنگی،کورنگی نمبر پانچ،کورنگی نمبر ڈھائی،مرتضی چورنگی ودیگر علاقوں میں بارش کے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو دھکا لگا کرانہیں منزل مقصود تک پہچانے میں مدد فراہم کی اور کہا ہے کہ ہرمشکل وقت میں اہل شہرکے ساتھ ہیں۔