وزیراعظم کا سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کے 3 اہم مسائل حل کرنے کا فیصلہ

397
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے تین اہم مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم اس درد کو محسوس کررہی ہے جس میں کراچی کے عوام مبتلا ہیں۔ تاہم اس تباہ کن صورتحال اور تمام تر مشکلات کے ہنگام مثبت پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میری حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر فوری طور پر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان مسائل میں شہر بھر کے نالوں کی مکمل صفائی، آبی گزرگاہوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات سے نمٹنا، کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل دریافت کرنا اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بنیادی اور اہم ترین مسئلے کا حل شامل ہے۔