کراچی سمیت سندھ میں 20اضلاع آفت زدہ قرار

525

کراچی :سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر کے 20اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹی فی کیشن جاری کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ کراچی کے 6اضلاع آفت زدہ قرارد یے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول ،جامشورو،ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوالہ یار آفت زدہ قرار دیا گیا ہے،مٹیاری ، دادو،میرپور خاص ،عمرکوٹ، تھر پارکر، نواب شاہ اور سانگھڑ بھی آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔