جماعت اسلامی سندھ کا نئے سیشن کے لیے مجلس عاملہ کا اعلان

179

کراچی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے آئندہ سیشن کے لیے جماعت اسلامی سندھ کی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمن، ڈاکٹر اسامہ رضی، سید شاہد ہاشمی، سید عبدالرشید، محمد افضال آرائیں، سرور احمد قریشی، حافظ طاہر مجید، مولانا حزب اللہ جکھرو، عبدالرحمن منگریو اور امداد اللہ بجارانی ارکان میں شامل ہیں جبکہ قیم صوبہ اور نائب امرا بربنائے عہدہ مجلس عاملہ کے ارکان ہوں گے۔