احسن آبادکی خستہ حال سڑک کی فوری مرمت کرائی جائے، پبلک ایڈکمیٹی

279

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع شمالی ابو الضیا پرویز نے کہا ہے کہ ایڈ مور پیٹرول پمپ نزد احسن آباداورہادی آباد کاٹن سوسائٹی کی دونوں سڑکوں پر بارش اور گٹر کے پانی سے جوہڑبن گیاہے،سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ہوگئے ہیں جس سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے ،شہریوں کا گزرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرسڑک کی مرمت کرائی جائے۔