سخت حفاظتی اقدامات کے تحت8محرم کا جلوس

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر)8 محرم الحرام کے حوالے سے نکالا جانے والا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں ختم ہو گیا۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق08 محرم الحرام کے روز سیکورٹی کیلیے 2838 پولیس افسران و جوان موجود ہیں۔ کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوان اور خواتین پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی پر مامور ہیں۔ کراچی میں چار روز سے جاری شدید بارشوں کے باوجود پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کیلیے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، مرکزی جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوا جوحسینیان ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پرختم ہوا۔