وزیراعلیٰ کا دورہ بدین، انتظامیہ نے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ تھما دی

421
بدین: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو گھونی پھلیلی سیم نالے کے جائزے کے دوران محکمہ آبپاشی کے افسران بریفنگ دے رہے ہیں

بدین (رپورٹ: محمد علی بلیدی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دورہ بدین کے دوران شہریوں اور صحافیوں سے ملاقات کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے شہریوں کی جانب سے شہر کے کھلے گٹروں پر حکومت مخالف پمفلٹ آویزں کر دیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بدین آمد کے موقع پر شہریوں نے کھلے گٹروں میں حکومت اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف تحریر وںپر مشتمل
ہینڈبلز نصب کردےے۔وزیراعلیٰ سندھ کی بدین آمد سے قبل ہنگامی بنیادوں پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کرائی گی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہریوں اور صحافیوں سے ملاقات کےے بغیر بدین سے روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ نے دورہ کے موقع پر اپنے معاون خصوصی پیر نوراللہ قریشی کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں اور انتظامیہ سے ملاقات بھی کی جس میں ان کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دے کر مطمئن کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دورہ بدین کے موقع پر گھونی پھلیلی سیم نالے کا جائزہ لیا اور اس موقع پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گھونی سیم نالے میںپانی کی گنجائش 1500کیوسک ہے جبکہ اس وقت آمد1800 کیوسک بہاﺅ ہے اور پشتوں پر سخت دبا¶ بھی ہے۔