وزیر خارجہ سے افغان طالبان وفد کی ملاقات

771

اسلام آباد: ملا عبدالغنی کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد وزارت خارجہ پہنچا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  افغان طالبان کے وفد کو دورے کی دعوت وزارت خارجہ نے دی تھی،دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وفدنے وزیر خارجہ کو طالبان اور امریکہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت حال سے آگاہ کیا،ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمو قریشی نے مزید کہا کہ طالبان وفد کےس اتھ یہ تیسری نشست تھی،افغان طالبان سے مثبت اور دوستانہ ماحول میں بات ہوئی،افغانستان میں امن سے خطے میں تجارت بڑھے گی ،طالبان وفد نے پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  افغان مسئلے کا عسکری نہیں سیاسی حل ہے،افغانستان میں امن پاکستان کی دیرینہ خواہش تھی،وزیراعظم نے ہمیشہ کہا افغانستان کا مستقل حل مذاکرات ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا  ہےکہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،پاکستان افغان امن میں اپنا کردار ادا کررہاہے،دوحہ امن معاہدے کی صورت میں ہماری کاوشیں رنگ لائیں ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغان قیادت امن معاہدے کا بھر پور فائدہ اٹھائے گی،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتےہیں،افغانستان کے معاشی استحکام کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے۔