ٹنڈو محمد خان، والدین اور رشتے داروں سے تحفظ فراہم کیا جائے، مسمات صوبیہ

242

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سانگھڑ کی رہائشی خاتون انصاف و تحفظ کے لیے پریس کلب ٹنڈو محمد خان پہنچ گئی، والدین اور رشتیدار جان سے مارنا چاہتے ہیں، انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے، مسمات صوبیہ کا حکام سے مطالبہ۔ سانگھڑ کی رہائشی مسمات صوبیہ بنت اصغر علی نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے والدین مجھے اور میرے شوہر کو جان سے مارنا چاہتے ہیں، میں نے بڑی مشکل سے سانگھڑ سے فرار ہوکر اپنی جان بچائی اور قربان علی شیخ سے شادی کی۔ میرے والدین میری زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے، انکار کرنے پر وہ میری جان کے دشمن بن گئے ہیں۔ مسمات عاصیہ زوجہ جہانگیر، رجب علی خاصخیلی، اصغر علی، جہانگیر ودیگر سے مجھے جان کا خطرہ ہے۔ مسمات صوبیہ نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ، وزیر اعلیٰ، گورنر سندھ سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے رشتیداروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔