‘پورےکاپورا نیشنل پارک تباہ کردیاگیا’

417

اسلام آبادہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی خاتمےکےقانون پرعملدرآمدکاحکم دیتےہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ پورےکاپورا نیشنل پارک تباہ کردیاگیا، ماحولیات کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نےدرخواست پرسماعت کی تو معاون خصوصی امین اسلم اور  چیئرمین سی ڈی اےعامرعلی عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس کاامین اسلم سےمکالمہ ہوا جس میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کوآپ سےبہت سےتوقعات ہیں، آپ کےاقدامات کوعدالت سپورٹ کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 18ویں ترمیم کےبعدریگولیٹرکادائرہ اختیار 1400 اسکوائرمیل سےزیادہ نہیں، پورےکاپورا نیشنل پارک تباہ کردیاگیا، ماحولیات کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔

عدالت نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کےقانون پرعملدرآمدیقینی بنانےکاحکم دیتے ہوئے وفاق اورچیئرمین سی ڈی اےسے 3 ہفتےمیں رپورٹ طلب کر لی۔