لیبیا: باغی ملیشیا کے سربراہ کی مصری انٹیلی جنس ڈائریکٹر سے ملاقات

237
طرابلس: لیبیا کی باغی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر سے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ ملاقات کررہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی باغی ملیشیا کے سربراہ خلیفہ حفتر سے مصر کی جنگی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل خالد مجاور نے ملاقات کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق خالد مجاور نے مصری فوجی صدر عبدالفتاح السیسی کا اہم پیغام پہنچایا۔ دوسری جانب عالمی سطح پر تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت، ترکی اور قطر کے مابین شام، صومالیہ اور تیونس سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں کو لیبی پاسپورٹ دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ملیشیاؤں کو الوطیہ فوجی اڈے اور طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وفاقی حکومت کی فورسز میں ضم کردیا جائے گا۔