کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

691

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان کی شدت شدید نہیں تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، کورنگی اور ملیر کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 16 منٹ پر آیا، اور اس کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر تھا اور زیرزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔