عمراکمل کیس، پی سی بی نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

480

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں فکسنگ الزامات پر سزا یافتہ مڈل آرڈرز بلے بازعمر اکمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

فکسنگ الزامات کا شکار عمر اکمل کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمد کھوکھرکی جانب سے عمر اکمل کی سزا میں کمی کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوئزر لینڈ کےشہر لوزین میں قائم کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے جائزہ لینے کے بعدآزاد ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے پر کچھ تحفظات تھے، ہمارے لیے فیصلے کے خلاف اپیل عائد کرنا مشکل اور تکلیف دہ تھا تاہم عمر اکمل کے کیس میں اپیل کرنا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے ہمدردانہ رویہ اختیارکرتے ہوئے عمراکمل کی اپیل کیس میں سزا 36 سے کم کر 18 ماہ کر دی تھی۔