پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

646

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیاہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور 5 دن میں صرف 136 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا،بارش اور خراب روشنی سے متاثرہ میچ میں دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوپائی۔

ٹیسٹ میچ کےپہلے اور دوسرے روز بارش کے باعث بالترتیب 45 اور 40 اوورز ہی پھینکے گئےجب کہ تیسرے دن ایک گیند بھی نہیں پھینکی جاسکی تھی اور چوتھے روز بھی بارش کے باعث صرف 10.2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔

ٹیسٹ کے پانچویں روز بھی کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور 38 اوورز ہی ہوسکے۔

پانچویں روزانگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے اننگز شروع کی اور کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 ، شاہین شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز ہی بناسکی تھی،محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بناکر نمایاں رہے، شاندار کارکردگی پروکٹ کیپرمحمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دنوں ٹیموں کو 13، 13 پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ 3 ٹیسٹ کی سریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔