کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل، ترجمان سندھ حکومت کی تصدیق

514
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ہوں گے، کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزرا ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے جب کہ وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں کو دور کرے گی،          سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کیا جاسکے،سندھ حکومت صوبے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے، تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے۔