محنت کش غلامی کی زنجیریں توڑکردم لیںگے، خالد خان

178

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی جشن آزادی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر این ایل ایف کراچی خالد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کے تحفظ کے لیے محنت کش کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 70سال سے پاکستان پر ظالموں کا قبضہ ہے نظام کی تبدیلی کے بغیر محنت کشوں کو حقوق نہیں مل سکیںگے،کشمیر کی آزادی کے لیے حکمراں جہاد کا اعلان کریں ۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال ،جوائنٹ سیکرٹریز اشتیاق احمد، امیر روان اور این ایل ایف کورنگی لانڈھی صنعتی ایریا کے صدر شہادت علی نے بھی خطاب کیا ۔ریلی میں ہوزری گارمنٹس،ماہی گیروں کے نمائندوں کے علاوہ میرٹ پیکیجز،جوف مین، پیکسار،آدم جی انجینئرنگ،سنگر،لوڈز،شبیر ٹائلز، پاورلومز، انڈس فارما،آرٹسٹک ڈینم کے محنت کشوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔