کورونا سے نمٹنے کیلیے چین پاکستان کو ویکسین دے گا، امریکی اخبار

478

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ویکسین فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ویکسین فراہم کرے گا، چینی سرکاری کمپنی  سینوفارم ویکسین کی آزمائش کے لیے مصروف عمل ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے چین کی سرکاری کمپنی یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی تیار کردہ ویکسین آزمائشی بنیاد پر پاکستان کو فراہم کرے گا اور یہ ویکسین پاکستان کو آبادی کے پانچویں حصے تک کے لیے فراہم ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 46 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 6,162  کورونا مریض انتقال کرگئے جبکہ 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔