حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

533

حزب اللہ نے بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کی صورت میں اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘ہم بیروت دھماکوں کی تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں اور اگر تخریب کاری میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو اسے قیمت ادا کرنا ہوگی۔

حسن نصر اللہ نےکہا کہ بیروت دھماکوں سے متعلق میڈیا میں دو نظریات زیر گردش ہیں ایک حادثہ ہے ، دوسرا میونیم نائٹریٹ   کی وجہ بناکر تخریب کاری ہوئی۔

حزب اللہ کمانڈر نے مطالبہ کیا کہ لبنان میں روایتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔

دوسری جانب بیروت میں ہونے والے دھماکوں پراسرائیل پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ 4 اگست کو ہونے والے بیروت بندرگاہ دھماکوں میں  اب تک 171 افراد جاں بحق ، 6 ہزار زخمی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بیروت بندگاہ دھماکوں کے بعد لبنانی وزیراعظم نے غفلت اور کرپشن کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے پوری کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا۔