بابری مسجد کیلئے بین الاقوامی ٹرسٹ قائم

1029

لکھنو: ایودھیا میں بابری مسجد کیس میں رام مندر کے متبادل ملنے والی 5 ایکڑ زمین پر مسجد تعمیر کرنے کیلئے سنی وقف بورڈ کی جانب سے بین الاقوامی ٹرسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بابری مسجد شہید کیس میں رام مندر کے متبادل ملنے والی 5 ایکڑ زمین پر سنی سینٹرل وقف بورڈ مسجد، اسپتال (Hospital) اور انڈو اسلامک کلچرل سینٹر بنائے گا جس کیلئے بورڈ نے ٹرسٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرسٹ کی جانب سے بین القوامی سطح پر چندے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ اس کے لئے باضابطہ اکاونٹ بھی کھولے جائیں گے جس میں پوری دنیا کے لوگ چندہ دے سکیں گے۔

سنی وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں 2 بینک اکاونٹ کھولے جائیں گے جس میں چندے کی رقم جمع کی جاسکے گی۔ ان میں سے ایک بینک اکاونٹ صرف مسجد کی تعمیر کے لئے رقم جمع کرانے کے لئے ہوگا جبکہ دوسرے بینک اکاونٹ میں مسجد احاطے میں بننے والے اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے لئے رقم جمع کی جائے گی۔