‘نسیم شاہ کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا جائے’

577

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نسیم شاہ کی جگہ سہیل خان کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ سہیل خان ریورس سوئنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کا میچ میں اہم کردار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سہیل خان کی ضرورت ہے اور انہیں نسیم شاہ کی جگہ شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ سہیل خان انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی طرح ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ دوسری طرف محمد عباس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ ریورس سوئنگ کریں گے، نسیم شاہ ابھی نوجوان ہیں اور انہیں صورتحال کا ادراک نہیں اس لیے سہیل خان زیادہ بہتر آپشن ہیں۔

محمد رضوان سے متعلق انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے وکٹ کیپر ہیں لیکن بیٹسمین نہیں، ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے دو سال سے زائد کا عرصہ دینا مناسب نہیں ہے۔