تنزانیا: میڈیا کی غیر ملکی نشریاتی اداروں تک رسائی مشکل بنانے کی کوشش

237

دودوما (انٹرنیشنل ڈیسک) تنزانیہ میں ذرائع ابلاغ کو اپنے پروگرام غیر ملکی میڈیا پر نشر کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی ٹی سی آر اے کا حکم نامہ ملک میں صدارتی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہی میڈیا ہاؤسز کو بھیج دیا گیا ہے۔ اپوزیشن اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ فیصلہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل آزاد معلومات تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔