بھارت: توہین آمیزپوسٹ کے بعد مسلمانوں پرمظالم، 3جاں بحق

405

دہلی:بھارت کے شہر بنگلورو میں سوشل میڈیا پرتوہین آمیزپوسٹ کے بعد ہنگاموں میں اضافہ ہوگیا ، پرتشد دواقعات میں 3 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سری ویناس مرتھی کے بھتیجے نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، پر امن احتجاج کرنے پر بھارتی پولیس کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر کچھ لوگ مشتعل ہوگئے۔

بھارتی پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والوں کو مزید مشتعل کرنے کےلیے شرکاء پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تین افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں۔

مشتعل افراد نے سری ویناس مرتھی کے گھر کو آگ لگانے کے بعد گھر کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اب تک ہنگاموں میں 24 گاڑیاں اور تقریباً 200 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی ہے، جس کے بعد احتجاجی مظاہروں میں ملوث 110افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امن قائم کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے بنگلورو میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد صورتحال اب مکمل قابو میں ہے۔