بجلی کے پیداوار میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 764.3 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا۔