پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ 28 اگست کو میٹرک نتائج کا اعلان کرینگے

427

سرگودھا(صباح نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ 28 اگست کو میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کریں گے ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دینے کے لیے سرگودھا تعلیمی بورڈ سمیت 9 تعلیمی بورڈ تقریبات منعقد کریں گے ۔ تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق 17اگست کو پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ چیئرمینوں کا اہم اجلاس لاہور میں ہوگا ،جس کے بعد 28اگست کو میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔