پرائیویٹ اسکولز کا مشاورتی اجلاس آج ادارہ نو ر حق میں ہو گا

230

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس آج شام 4بجے ادارہ نور حق میں منعقد ہو گا ، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے ۔ اجلاس میں کراچی و سندھ کی تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور ذمے داران شریک ہوں گے ۔اجلاس میں 15اگست سے اسکول کھولنے کے حوالے سے تمام شرکا کی آرا کی روشنی میں ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی ،بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے چیئر مین علیم قریشی ،سیکرٹری جنرل حنیف جدون اور دیگر نمائندوں کے ساتھ شام 6بجے میڈیا بریفنگ دیں گے اور اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے ۔