اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کا اجلاس  کل ادارہ نورحق میں ہوگا

629

          کراچی:الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس کل شام 4بجے جماعت اسلامی کے دفتر  ادارہ نور حق میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے،اجلاس میں کراچی و سندھ کی تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور ذمہ داران شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 15اگست سے اسکول کھولنے کے حوالے سے تمام شرکاء کی آراء کی روشنی میں ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی،بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن الائنس آف پرائیوٹ اسکول سندھ کے چیئر مین علیم قریشی،سیکریٹری جنرل حنیف جدون اور دیگر نمائندوں کے ہمراہ شام 6بجے میڈیا بریفنگ دیں گے اور اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔