سندھ حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،طارق حسن

201

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے سندھ کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر کراچی محمد طارق حسن نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور وفاقی حکومت بھی سندھ کے مظلوم عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔ دونوں حکومتیں نااہلہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ مسائل میں گھرے سندھ کے لوگوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مقامی ہوٹل میں ق لیگ کی لیڈیز ونگ کی رہنما ہما تالپور ‘ چودھری مظہر الحق کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاڑکانہ ‘ خیر پور‘ عمر کوٹ‘ حیدرآباد ‘ جام شورو سے مختلف سیاسی پارٹیوںکے رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔ا س موقع پر ق لیگ سندھ کے رہنما محمد صادق شیخ‘ چنیسر آریسر‘ ناصر بلوچ‘ آفاق احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے اگر برسات کی تباہی سے بچنے کیلیے کوئی انتظام کیا ہوتا تو کراچی‘ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں یہ تباہ کن صورتحال پیدا نہ ہوتی، یہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے صوبے کی سنگین صورتحال کو دیکھ کر کراچی آکر خود حالا ت کی خرابی کا نوٹس لیا ہے۔