ریلوے میں کورونا ایس اوپی ختم‘ 100فیصد بکنگ شروع

216

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں)پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ 9 اگست سے شروع کردی جائے گی۔پاکستان ریلوے میں بھی کورونا ایس او پیز ختم کردیے گئے ہیں اور پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم ریل گاڑیوں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔ریلوے کی ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں تاہم 9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی، اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے۔ فیصلے سے ریلوے کی آمدن میں فوری 40 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔