سینیٹرسراج الحق کی اطہر ہاشمی کے بیٹوں سے ملاقات و تعزیت

649
کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی کے انتقال پر مرحوم کے بیٹوں حماد اور فواد سے ملاقات کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینئر صحافی ، کالم نگار و روزنامہ ’’جسارت ‘‘ کے چیف ایڈیٹر سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں حماد اور فواد سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ سراج الحق نے کہا کہ سید اطہر علی ہاشمی کی صحافت کے میدان میں گرانقدر خدمات ، جسارت سے طویل عرصے کی وابستگی اور اس کے لیے کوششوں پر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ا س موقع پر مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر مسلم پرویز ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ضلع شرقی کے قائم مقام امیر عزیز الدین ظفر ، افتخار احمد، نعیم اختراورنصر عثمانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔