پاکستانی بیٹسمینوں نے بالرز کی کارکردگی کو ضائع کردیا

730

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو جلدآؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 137 رنز بنالیے جبکہ 244 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 326 رنز بنائے تھے جس میں شان مسعود کی  شاندار سنچری اوربابر اعظم کے 69 رنز اسکور کیے تھے ۔

انگلینڈ کی جانب سے  پہلی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، دوسرے روز کے دوران جوئے روٹ الیون ابتدائی وار سہنے کے بعد 4 وکٹوں پر 70 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کے دوران انگلینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو قومی ٹیم کے باؤلرز نے حریف بیٹسمینوں کی ایک نہ چلنے دی۔ پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اولی پوپ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بٹلر نے 38 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی طرف سے اسپنریاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس اورشاداب خان کے حصے میں2.2 وکٹیں آئیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ نے بھی ایک ایک شکار کیے۔

میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلی اننگز میں سنچری داغنے والے شان مسعود اس بار ناکام رہے، 6 کے مجموعی اسکور پر براڈ کی گیند پر کریز چھوڑنے پر مجبورہوئے، عابد علی دوسری باری میں بھی ناکام رہے، 20 رنز بنا کرچلتے بنے۔

کپتان اظہر 18 رنز تک محدود رہے، بابر اعظم 5، اسد شفیق 29 ، شاداب خان 15، شاہین آفریدی 2 رنز اسکور کرسکے۔یاسر شاہ 12 جبکہ محمد عباس صفر پر کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لیے ہیں اور 244 رنز کی برتری حاصل ہے۔