غیرقانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی  ضروری ہے، ایس بی سی اے

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آشکار داور نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی میں کسی کے نقصان کی کوئی اہمیت نہیں ،غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصرکو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا،شہرکو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔وہ لیاقت آباد اور گلبرگ ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کاجائزہ لے رہے تھے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کی شکایات موصول ہوںگی تو میں خود موقع پر پہنچوںگا۔