ملک میں کورونا سے مزید 14 اموات، تعداد 6 ہزار سے متجاوز

404

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 486 جبکہ 6 ہزار 68  مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 246 پنجاب میں 94,223 ،بلوچستان میں 11,835 خیبر پختونخواہ 34,539، گلگت بلتستان میں 2,301 ، اسلام آباد میں 15,214 اور آزاد کشمیر میں 2,129 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,259، پنجاب میں 2,166 ، خیبرپختونخوا میں 1,222، بلوچستان میں 137، اسلام آباد 171، گلگت بلتستان 55 اور آزاد کشمیر 58 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 59 ہزار 604 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 3 ہزار699   ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 366  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 842 نِئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 14 اموات ہوئیں جبکہ 801 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 95 لاکھ 48 ہزار 149 افراد متاثر، 7 لاکھ  24 ہزار 149 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار 500 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔