ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت

119

کراچی (نمائندہ جسارت ) حکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ڑوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا
جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈیژن و ترجمان عبدالستار کھوکھر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ان آٹھ ائر پورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ڑوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہوائی اڈوں سے کارگو، اسپیشل فلائٹس اور نجی پروازیں بھی آپریٹ ہوسکیں گی۔