اے پی این ایس،سی پی این ای کا اطہر ہاشمی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

207

کراچی (نمائندہ جسارت)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون ، سیکرٹری جنرل سرمد علی ،عہدیداران ،ایگزیکٹو کمیٹی ،کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز
(سی پی این ای) کے صدر جناب عارف نظامی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن اور ممتاز صحافی روزنامہ جسارت کراچی کے ایڈیٹر انچیف سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید اطہر علی ہاشمی انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے نڈر اور بہادر شخص تھے۔ انہوں نے صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، سید اطہر علی ہاشمی کے انتقال سے صحافی برادری انتہائی غمگین ہے۔