چاروں بحریہ ٹاؤن میں رئیلٹرز ڈے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

111

کراچی( پ ر) پاکستان رئیلٹر فیڈریشن اورilaan.com کے اشتراک سے پاکستان کے چاروں بحریہ ٹاؤن میں رئیلٹرز ڈے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ایک پروقار تقریب میں کیک کاٹاگیاجس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پربحریہ ٹاؤن کے ایک عہدیدارنے کہا کہ صنعت میں رئیلٹرز ڈے نے نمائندوں اور حکام کے مابین فاصلے کو ختم کردیا ہے۔ تمام ریلٹروں کو ایک راہ پر چلنے اور کسی بھی واقعے کے خلاف متحد رہنے کے قابل بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رئیلٹرز ڈے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں لانے کی حکمت عملی ثابت ہوگا۔