مون سون: کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

401

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی پر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا چوتھا سلسلہ آج متوقع ہے جبکہ شہر قائد کے مختلف مقامات پر شام کے اوقات میں بارش کا امکان بھی ہے اور بارش برسانے والا ایک سسٹم خلیج بنگال میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کراچی میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔