نیب نے مریم نواز کو طلب کرلیا

782

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 ایکڑ اراضی منتقلی کے معاملے پر 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ڈی سی او نور الامین منگل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ اراضی منتقل کی گئی۔ 100 کنال شہباز شریف اور 100 کنال نواز شریف کے نام منتقل کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ اراضی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ شریف خاندان کی اراضی کے اطراف تعمیرات روکنے کے لیے رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔