جاپان پر ہوئے ایٹمی حملے کی 75ویں برسی، جاپانی وزیر اعظم کا عوام سے خطاب

469

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے نے ہیروشیما اور ناگاساکی کی ایٹمی تباہی کی 75ویں برسی کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی جاپان ٹائمز کے مطابق جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی پچہترویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے امریکی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے، اسکی نگہداشت یا درآمدات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جس نے کسی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے جیسے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب تک اُس نے اپنے اس جرم پر اقوام عالم بالخصوص جاپانی عوام سے معافی بھی نہیں مانگی ہے۔