‘بابراعظم “فیب فائیو” میں شامل ہوگئے ہیں’

555

انگلینڈ کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کی مانچسٹر ٹیسٹ میں نصف سنچری پر کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں “فیب فور” نہیں بلکہ “فیب فائیو” کیونکہ اس میں اب بابراعظم بھی شامل ہوگئے  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ’بابر اعظم نوجوان ہے، اس کی بیٹنگ دیکھنے میں اعتماد اور سٹائل ہے۔ ہر کوئی ’فیب فور‘ (موجودہ کرکٹ کے چار بہترین بیٹسمین) کی بات کرتا ہے مگر یہ ’فیب فور‘ نہیں ’فیب فائیو‘ ہے کیوں کہ بابر اعظم بھی اس میں ہے۔‘

تجزیہ کار دنیائے کرکٹ کے چار بہترین بلے بازوں کے لیے ’فیب فور‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں اور ان چار بلے بازوں میں ویراٹ کوہلی، سٹیو سمتھ، کین ویلیئمسن، اور جو روٹ شامل ہیں۔

انہوں نے ویرات کوہلی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی اننگز ویرات کوہلی کھیلتاتو ہر کوئی اس کی بات کرتا لیکن چونکہ یہ باری بابراعظم نے کھیلی ہےاس لیے کوئی اس کی بات نہیں کررہا۔

ناصر حسین نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک بہترین کھلاڑی ہے اس کی ایوریج رن ریٹ68 ہے اور سفید گیند کے ساتھ 55 رنز ہے، وہ جوان ہے، خوبصورت کھیلتا ہے، اس میں سارے گن موجود ہیں، دنیا چار بہترین کھلاڑیوں کی بات کرتی ہے انہیں اب پانچ بہترین کھلاڑیوں کی بات کرنی چاہیے اور بابر اعظم کو ان میں شامل ہونا چاہیے۔