دفتر خارجہ کے نئے ترجمان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

888

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے نئے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

گزشتہ روز زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا۔

زاہد حفیظ وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک تعینات تھے۔ زائد حفیظ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن اور لندن میں ہائی کمشنر کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

بطور ڈی جی ایران، افغانستان، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی بھی رہ چکے ہیں۔ وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔ زائد حفیظ چوہدری نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔