بھارت کشمیر میں کی گئی حماقت پر بہت جلد پچھتائے گا، فاروق ستار

280

کراچی (آن لائن) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں کی گئی حماقت پر بہت جلد پچھتائے گا، کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عالمی ضمیر کو احساس کے ساتھ بیدار ہونا پڑے گا۔5 اگست یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 5 اگست جنوبی ایشیائی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب
بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔ ویسے تو جنت نظیر وادی کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم گزشتہ 70 برسوں سے جاری ہیں لیکن گزشتہ سال 5 اگست کے غیر آئینی اقدام نے بھارت کی جمہورت اور مودی سرکار کے سیکولرازم کو بے نقاب کر دیا اور گزشتہ ایک سال سے پورے خطہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کو لاک ڈاو¿ن کے نام پر محبوس اور محصور بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی جلا ملی ہے۔ عالمی ضمیر کو یکسوئی سے جھنجوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام عالم بھی کشمیر کے تنازعے کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھنے لگے۔