جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پرحملہ کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،خالد مقبول

1008

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت سے اظہار ہمدردی ویکجہتی کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ریلی پر جس نے بھی حملہ کیا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کی نسل پرست حکومت نےگذشتہ 15سال اس شہر سے جو کیاوہ کھلی دشمنی ہے،جب فیصلے ووٹ سے نہ ہوں تو فیصلے روڈ پر ہوتے ہیں، 14اگست کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ  عوام کے حقوق کے لیے 8اگست کو بھر پور طریقے سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن 8اگست کا فیصلہ بارشوں کے پیش نظر موخر کردیا ہے، 8اگست کے بعد بھرپورقوت سے عوام کے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے۔