تائیوان ائیرلائن نے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروادی

459

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پروازوں کی معطلی کے باعث تائیوان کی ایوا ائیرلائن نے عوام کیلئے ایسی پرواز متعارف کروادی جو 3 گھنٹے تک مسافروں کو خلا میں سفر کرائے گی جس کے بعد پرواز دوبارہ اپنے ایئرپورٹ پر واپس آجائے گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق ایوا ائیرلائنز نے نصف سال سے زائد کورونا لاک ڈاؤن کے بعد عوام کے خلائی سفر کے احساس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے 3 گھنٹے تک ہوائی جہاز کے سفر کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

مذکورہ ائیرلائن میں مسافر 3 گھنٹے تک ہوائی جہاز کے سفر سے لطف اندوز ہونگے جس کے بعد پرواز اُسی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی جہاں سے اڑان بھری تھی۔