جنوب مشرقی ترکی میں 5.7 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں

307
انقرہ: ترکی میں زلزلے کے بعد شہری گھروں سے باہر خوفزدہ کھڑے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے مالاطیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے والے مقامی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پُترگے شہر کے میئر نے ایک نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں کچھ تنصیبات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔