پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلیے فول پروف ایس او پیز تیار

380

راولپنڈی (آئی این پی) وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش اسپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر 3 کے بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر، کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی، انگریزی ،سائنس پڑھائی جائیںگے دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ زیادہ ہونیکی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔